پیٹرول3 روپے 19 پیسے سستا، ڈیزل مہنگا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر کرنے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول54پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 16پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 28 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر پیٹرول سے چلنے والی سواریوں کے مالکان کو کسی حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ٹرانسپورٹ اور سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والا اہم ایندھن ہے۔

قیمت میں اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس سے اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اثرعوامی سفری اخراجات اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔

پیٹرول سستا ہونے سے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں اضافے کا امکان برقرار رہے گا۔