کشمیری رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل قید تشویشناک، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا المناک باب ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا۔

یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں آزادی، وقار اور انصاف کے عزم کا ثبوت ہیں، کشمیری سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل قید باعثِ تشویش ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہر کشمیری ہر پاکستانی کے دل کی آواز ، اسحاق ڈار

شہبازشریف نے کہا کہ 5اگست 2019کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت متاثر کی، کشمیرتنازع کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی امنگوں کو جبر و استبداد سے دبایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف اج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ریڈیو پاکستان چوک سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے قبل عوام کو ریلیف نہ ملا تو بات سڑکوں پر ہوگی، حافظ نعیم الرحمن

مظاہرین بازو پر سیاہ پٹیاں اور سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی جبری فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔