انتخابی

الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو مکتوب، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

مظفرآباد سے موصول ہونے والی سرکاری اطلاعات کے مطابق، آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو ایک اہم مکتوب ارسال کیا گیا ہے۔

اس مکتوب کا بنیادی مقصد انتخابات 2026 کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدار انعقاد کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتظامی سربراہ کو واضح ہدایات دی ہیں کہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہر صورت ممکن بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزادکشمیر:عام انتخابات 2026 کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

مکتوب کے متن کے مطابق، تمام سیاسی جماعتوں، امیدواران اور انتظامیہ کو الیکشن سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے زور دیا ہے کہ انتخابات سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر سرکاری حکام اور انتظامیہ سختی سے عملدرآمد کرے

اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت پر کوئی حرف نہ آئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں امن و امان قائم، پولیس کا کردار مثبت، کارکنان الیکشن کی تیاری زوروشور سے کریں، شاہ غلام قادر

چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے مکتوب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حکام الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد کسی آسامی پر تقرری یا تبدیلی نہ کریں۔

اکہ انتخابی عمل پر کوئی اثر نہ پڑے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے سخت تنبیہ کی ہے کہ ریاستی وسائل کو اس طرح استعمال نہ کیا جائے جس سے انتخابات پر اثرانداز ہونے کا اندیشہ ہو۔

ان احکامات کا مقصد تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور انتخابی عمل کو ہر قسم کے سرکاری اثر و رسوخ سے پاک رکھنا ہے۔