راولاکوٹ: شہید شہزیب حبیب کی نمازِ جنازہ ادا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 3500 افراد شریک

راولاکوٹ: پلندری میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے شہزیب حبیب کی نمازِ جنازہ صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں شہریوں، قریبی رشتہ داروں، عمائدینِ علاقہ سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پلندری ، عوامی ایکشن کمیٹی کا پولیس چوکی پر حملہ، متعدد اہلکار یرغمال بنا لئے

نمازجنازہ میں مجموعی طور پر تقریباً 3500 افراد نے شرکت کی، جن میں 700 سے 800 پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جبکہ 1000 سے زائد عام شہری بھی شامل تھے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق نمازجنازہ کے تمام مراحل نہایت نظم و ضبط اور پرامن طریقے سے مکمل کیے گئے، اور اس دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مجموعی صورتحال پرامن،عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

بعد ازاں شہزیب حبیب کو ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ تدفین کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔