پلندری(کشمیر ڈیجیٹل) عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی جانب سے کچھ دیر قبل چھ دیر قبل پلندری کے قریب ڈھل چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چند اہلکاروں کو نام نہاد کالعدم “جوائنٹ ایکشن کمیٹی” کے مسلح غنڈوں نے یرغمال بنا لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قریبی آبادی اور ممکنہ جانی نقصان کے خدشے کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پلندری ، عوامی ایکشن کمیٹی کا پولیس چوکی پر حملہ، متعدد اہلکار یرغمال بنا لئے
ڈپٹی کمشنر پلندری اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق اگر کالعدم تنظیم یا اس کی قیادت یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو نقصان پہنچانے یا کسی قسم کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے تو بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ، مسلح غنڈہ گردی اور سرکاری اہلکاروں کے اغوا کا سنگین جرم اس نام نہاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کالعدم اور مجرمانہ نوعیت کو بے نقاب کرتا ہے اور ان عناصر کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کے عزائم پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔




