کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) حویلی میں تحریک انصاف کے رہنما انجینئر عامر نذیر کی سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ گگڈار سے کمانڈر مقصود اپنے خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر انہوں نے انجینئر عامرنذیر چوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔کمانڈر مقصود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) حویلی کی پالیسیوں سے شدید نالاں تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ ،مہاجرین نشستوں پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ انجینئر عامر نذیر چوہدری کی قائدانہ صلاحیتوں، عوامی اندازِ سیاست اور علاقے کی ترقی کے وژن سے متاثر ہو کر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے کمانڈر مقصود صاحب اور ان کے خاندان کو جماعت میں خوش آمدید کہا۔دورہ سیڑھیاں چڑی کوٹ میں پاکستان تحریک انصاف حویلی کی انتخابی مہم تیز۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیری میڈوز جانیوالی سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار،7افراد جاں بحق
سیڑھیاں چڑی کوٹ کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف حویلی کی مقامی قیادت اور کارکنان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کارکنان متحد اور پرعزم ہیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
الیکشن لڑے گی اور بفضلِ خدا تعالیٰ کامیابی حاصل کرکے دکھائے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کی بھرپور حمایت اور کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر تحریک انصاف حویلی میں ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔




