فیری میڈوز جانیوالی سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار،7افراد جاں بحق

گلگت(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار ،7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جاتے ہوئے راستے میں اچانک گہری کھائی میں جاگری ۔ جس سے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

مزید یہ بھی پڑھیں:بینک آف آزادکشمیر نے سنگ میل عبور کرلیا،شیڈولڈدرجہ کیلئے درخواست جمع

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی ضلع دیامر میں رائیکوٹ روڈ کے قریب تتو نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق بحق ہوگئے، سیاح فیری میڈوز جارہے تھے۔

جاں بحق افراد میں ڈائیور سمیت 6 سیاح شامل ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے 2 سیاحوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جن کی شناخت علی اور سجاد کے نام سے ہوئی

جبکہ4 سیاحوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔،لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری رشید،دیوان چغتائی:کس کا پلڑا بھاری؟باسط بخاری کی دبنگ انٹری

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سیاحوں کا تعلق پشاور ،چار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستے اور گاڑی کے بے قابو ہونے کو حادثے کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چلاس کے قریب فیری میڈوز جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔