پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم شہباز شریف نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر دیا۔
مشیر اطلاعات کے پی ثمر ہارون بلور نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور دیگر حکام نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اے آئی پرانحصار ، برطانوی بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
ثمر ہارون بلور کے مطابق 160 ارب روپے کا پیکج 70 فیصد ضم اضلاع اور 30 فیصد باقی اضلاع پر خرچ کیا جائے گا، وفاق کے پی کی تمام ضروریات کو اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے باجوڑ، لکی مروت اور چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی استعداد کار بہتر بنائی جائے گی، پولیس اور سی ٹی ڈی کی تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ثمر بلور اور امیر مقام کی فیملی کا حوالہ دیا۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ اجلاس میں دونوں خاندانوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پہلی بار وفاقی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے بہت متاثر ہوئی۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ملک کو درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ’احمق‘ شخص: میکرون کامتنازعہ بیان پرامریکی صدر کوکراراجواب
وزیراعظم نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ آپ کوصوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیےجو کچھ چاہیے وفاق دےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو جلتا چھوڑ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، خیبرپختونخوا غیور اور بہادر لوگوں کا خوبصورت صوبہ ہے۔
ہمیں مجبوری میں صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنا پڑا، چند برسوں میں جوحالات پیدا کردیےگئےاس کی وجہ سے یہ صوبہ بہت متاثر ہے۔
ہماری بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں نےبہت قربانیاں دے کرملک میں دہشت گردی کا قلع قمع کر دیا تھا، 2018 تک اس صوبے میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔




