اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی مذاکراتی کمیٹی نے عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔
وفاقی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مظفرآباد مذاکرات کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی گئیں۔ تاہم اجلاس میں کئے گئے حکومت کے اہم فیصلے بھی سامنے آگئے ۔
وزیراعظم پاکستان کی صدارت میں اسلام آباد اجلاس میں سکیورٹی اداروں، وفاقی وزراء اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ کے بعد فیصلہ سامنے آگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بینک آف آزادکشمیر نے سنگ میل عبور کرلیا،شیڈولڈدرجہ کیلئے درخواست جمع
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی نشستوں اورریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
مظفرآباد میں 3 جون کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میںمہاجرین جموں وکشمیر کی نشستوں کے حوالے سے سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف دیں گی جبکہ انتخابات آئین اور شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی معاہدہ ثبوتاژ کرنے کی کوشش سے سنگین نتائج برآمد ہونگے،فیصل ممتاز راٹھور
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کے بعد اہم فیصلے سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں اور ریاستی رٹ کے معاملے پر کسی قسم کی لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور قائد حزبِ اختلاف کی میزبانی میں 3 جون کو مظفرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور مہاجرین کی نشستوں سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا
جبکہ اس حوالے سے اہم فیصلوں اور سفارشات کا بھی امکان ہے۔ کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور اتفاقِ رائے پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے۔




