راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں دھرنا دینے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت میں اختلافات اور باہمی مفادات کی کشمکش شدت اختیار کرنے لگی ۔
جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے اپنے لئے محفوظ راستے تلاش کرنے کی کوششیں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔
ذرائع اور سامنے آنیوالے بیانات کے مطابق، عمر نذیر کی جانب سے سرنڈر کی پیشکشوں کی اطلاعات ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسمبلی اجلاس:مسلح گروہ ختم ،سنگین جرائم میں ملوث افراد قانون کے سپرد کئے جائیں،قرارداد منظور
دیگر رہنما بھی اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے اور مستقبل کے حوالے سے تحفظ کیلئے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔
اندرونی اختلافات کے باعث گروہ کی پالیسی، حکمت عملی اور مؤقف میں یکسانیت متاثر، بعض رہنماوں کا سخت موقف، احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھنے پراصرار جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے جاری کئے گئے اعلامیے اور اسٹیج پر موجود رہنماؤں کے بیانات میں بھی تضادات سامنے آئے ہیں۔
صورتحال کے باعث احتجاج میں شریک نوجوانوں کے مستقبل اور ان کی ذمہ داری کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
خصوصاً اس تناظر میں کہ احتجاجی سرگرمیوں میں شریک نوجوانوں کو قیادت کی حکمت عملی اور فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیراسمبلی:7 شرائط پرعملدرآمد ورنہ کارروائی ہوگی، کالعدم ایکشن کمیٹی کو انتباہ
دوسری جانب مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ریاست انتشار، قانون شکنی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
عوامی حلقوں نے بھی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی دباؤ یا مصلحت کو کارروائی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔
احتجاجی گروہ کے اندر اختلافات، قیادت کے متضاد مؤقف اور مستقبل کے حوالے سے جاری سرگرمیاں راولاکوٹ کی موجودہ صورتحال میں مزید بحث کا باعث بن رہی ہیں۔




