ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون مارکیٹ میں آنے سے قبل توجہ کا مرکز بن گیا

ایپل کا آئندہ آنے والا فلیگ شپ ماڈل ’آئی فون 18 پرو‘ ایک معمولی اپ گریڈ ثابت ہو سکتا ہے، جس میں اے 20 پرو چپ، چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ اور متغیر آپرچر کیمرہ شامل ہوگا۔

ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہ ہونے کے باعث روایتی ’ایس اسٹائل‘ اپ ڈیٹ جیسا محسوس ہوگا، جس کی وجہ سے یہ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے مقابلے میں کم پرکشش ہوسکتا ہے۔

یہ فولڈ ایبل ڈیوائس کھلنے پر آئی پیڈ منی جیسی دکھائی دے گی اور اس میں فوری استعمال کیلئے ایک چھوٹی بیرونی اسکرین بھی موجود ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 کی ریلیز کب ہوگی؟ قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اس نئے فولڈ ایبل فون میں ملٹی ٹاسکنگ کے جدید ترین فیچرز شامل کئے جانے کی توقع ہے اور اس کی قیمت تقریباً 1,999 ڈالر کے قریب ہو سکتی ہے۔

تاہم پیداواری تاخیر کے باعث لانچنگ کے وقت مارکیٹ میں اس کی دستیابی محدود ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اگرچہ فولڈ ایبل آئی فون میڈیا کی تمام تر سرخیاں بٹور لے گا۔

معتبر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 پرو اپنی پائیداری، کم قیمت اور کم پیچیدگیوں کی وجہ سے اب بھی سب سے زیادہ خریدا جانے والا ماڈل رہے گا۔

یہ صورتحال بالکل سال 2017 جیسی لگتی ہے جب آئی فون 8 کے ساتھ آئی فون ایک متعارف کروایا گیا تھا، جس سے آئی فون 8 کا چرچا کم ہو گیا تھا مگر وہ عام خریداروں کی بنیادی پسند رہا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کا لاکھوں آئی فون صارفین کیلئے بڑا انتباہ جاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل ممکنہ طور پر اپنے مختلف ماڈلز کی لانچنگ کو آگے پیچھے کر سکتا ہے تاکہ مارکیٹ کا توازن برقرار رہے۔

اس طرح آئی فون 18 پرو زیادہ تر صارفین کیلئے ایک محفوظ اپ گریڈ کا آپشن بنے گا، جبکہ فولڈ ایبل ماڈل خلائی دور کی ٹیکنالوجی میں ایپل کے مستقبل کے تجرباتی رخ کی نمائندگی کرے گا۔