لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) بنگلہ دیش کیخلاف کستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے، وہ دسمبر 2023 میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ آج کتنے کا ہو گیا؟
بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ مزید گرگئی
شان مسعود کی زیرِ قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلا، جن میں سے صرف 4 ٹیسٹ جیتا اور 12 میں اسے شکست ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے لوئر چھتر آلڑہ پل سے شہری کی دریا میں چھلانگ، ریسکیو آپریشن جاری
واضح رہے کہ بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



