وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی خصوصی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو عید کے تہوار پر اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر 5چھٹیاں ملیں گی یا 6؟ بڑی خبر آگئی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، اس بار عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات 26 مئی سے شروع ہو کر 28 مئی 2026ء تک جاری رہیں گی۔ ان تین دنوں کے دوران ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 26 مئی (منگل)، 27 مئی (بدھ) اور 28 مئی (جمعرات) کو ہوں گی۔حکومت کی جانب سےپریس ریلیز کو ملک کے تمام بڑے انگریزی اور اردو اخبارات سمیت الیکٹرانک میڈیا پر وسیع پیمانے پر نشر اور شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام الناس کو بروقت مطلع کیا جا سکے۔




