راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)ہجیرہ رنگڑ نالہ میں افسوسناک واقعہ، راولاکوٹ کے نواحی علاقے چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والا طالبعلم احسن اقبال نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق۔۔!
ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی نوجوانوں نے نعش نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کی، واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار۔
تفصیلات کے مطابق ہجیرہ رنگڑ نالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں راولاکوٹ کے نواحی علاقے چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والا نویں جماعت کا طالبعلم احسن اقبال نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نشے کا عادی نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، نیچے آنے کے لیے انوکھی فرمائش کرڈالی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق احسن اقبال اپنے تین دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے گیا تھا کہ دورانِ نہانا وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا اور جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے.۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہجیرہ، پولیس اور مقامی نوجوان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مشترکہ کوششوں کے بعد نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم
بعد ازاں نعش کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کر دیا گیا۔افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے جبکہ اہل خانہ شدید غم و اندوہ میں مبتلا ہیں۔



