اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد میں اضافے کی تجویز سامنے آ گئی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کفالت پروگرام کی رقم میں 5 ہزارپانچ سو روپے اضافے کی سفارش کردی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے امدادی رقم بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی دی ہے، وفد کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن شیڈول مہاجرین نشستوں سے مشروط کرنے کی خبریں بے بنیاد، الیکشن کمیشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کی رقم میں اضافے کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تین اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے برقرار رکھنے پر زور دیا
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر نئے حملے کی تیاریاں؟ درجنوں امریکی طیارے اسلحہ سمیت اسرائیل پہنچ گئے
ایف بی آر اس ہدف میں کمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ مذاکرات میں سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی مختلف سفارشات بھی زیر غور آئیں گی۔
رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بعض جائیدادوں کو حاصل سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز پر بھی بات ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی نے مختصر وقت میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیئے، چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ
اس کے علاوہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔



