بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ،شاہین آفریدی، نعمان علی، امام الحق ڈراپ

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں اہم تبدیلیاں کر دیں۔شاہین آفریدی، نعمان علی اور امام الحق ڈراپ

قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ بابراعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں امام الحق کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خرم شہزاد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےٹی 20میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ٹیم مینجمنٹ نے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ساجد خان کو نعمان علی کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ میرپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش کے 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163 پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جبکہ نعمان علی چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو دو ٹوک جواب

بابر اعظم پی ایس ایل کے دوران تکنیکی طور پر کافی مضبوط نظر آئے اور وہ ذہنی طور پر بھی تازہ دم ہیں جو کہ ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔

سرفراز احمد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے واضح کیا کہ ’پہلے میچ کے نتیجے پر بطور یونٹ ہم سب بہت مایوس ہیں لیکن ہمیں اگلے میچ میں واپسی کا پورا یقین ہے۔