تہران(کشمیر ڈیجیٹل)ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغام لےکر ایران گئے ہیں ۔ محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے کی اندرونی لڑائی شدید:سوشل میڈیا ہولڈرباہوٹ بلوچ کا بھائی حیات خان قتل
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران امریکا مذکرات کا معاملہ زیر غور آئے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حال قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں اُن کا استقبال ایرانی ہم منصب نے کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2 روپے کو ایک روپیہ سمجھیں تو ڈالر کی قیمت نیچے آجائے گی، منوج تواڑی پر شدید تنقید
سرکاری میڈیا کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو بھی کی گئی جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
📹 استقبال وزیر کشور از همتای پاکستانی
محسن نقوی در چارچوب تلاشهای مستمر پاکستان برای تسهیل گفتگوها و ترویج صلح منطقهای، در سفر رسمی دو روزه وارد جمهوری اسلامی ایران شد https://t.co/DCf4Xhl8y3 pic.twitter.com/Yn0sLsnghp
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) May 16, 2026
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے حل کیلیے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔




