مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کاروباری طبقے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹوں، دکانوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار پر عائد تمام پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔
حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب آزادکشمیر بھر میں کاروباری مراکز رات گئے تک کھلے رکھے جا سکیں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنےمیں مدد کی پیشکش کی، ٹرمپ کا دعویٰ
اس حوالے سے پہلے نافذ پابندیاں یکم جون 2026 تک معطل رہیں گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ تاجروں، کاروباری برادری اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
شہریوں کو خریداری میں آسانی میسر آئے۔ اس سے قبل 7 اپریل 2026 کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات مقرر کئے گئے تھے، تاہم اب اس میں ترمیم کرتے ہوئے مکمل استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہازرانی کا تحفظ ناگزیر ،پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں،فیصل بن فرحان
نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز، مارکیٹس، چھوٹی بڑی دکانیں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز یکم جون تک معمول کے مطابق رات گئے تک کھلے رہ سکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی بلکہ سیاحتی علاقوں میں آنے والے شہریوں اور سیاحوں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔
تاجروں اور کاروباری حلقوں نے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے معیشت اور تجارت کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔



