باغ (کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نےباغ میں منعقدہ پاکستان زندہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب معرکہ حق ہوا تو ہمارے ایمان تازہ ہو گئے۔
پاکستانی شاہینوں نے ہندوستان کے پڑخچے اڑا دیئے۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیوجہ سے پاکستان کا شملہ دنیا میں بلند ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیپا ٹنل منصوبہ کھٹائی کا شکار، وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ طلب کرلی
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ شرقی باغ سردار قمرالزمان کا تھا اورآئندہ بھی ر ہے گا، وسطی باغ میرا حلقہ ہے میں نے حلقہ وسطی باغ سے الیکشن لڑنا ہے ، انشاء اللہ الیکشن بروقت ہوں گے ۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینئر وزیر سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ آج پاکستان زندہ باد ریلی اور جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔۔
وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، مسلح افواج پاکستان ایل او سی پر بھی آزاد کشمیر کے عوام کے دفاع کیلئے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :شیر کا بڑا وار، پی ٹی آئی رہنما چوہدری وحید ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
قومی پرچم ہماری شان ہے ، پاکستان کے قومی پرچم کی بدولت آج ہم آزاد ہیں ، اس پرچم کو سربلند رکھنا ہے ، انہوں نےکہا کہ ترقی کی راہیں پاکستان سے ہو کر گزرتی ہیں ، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی میں ممتاز حسین راٹھور نے شامل کیا تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا بڑا مطالبہ: بیٹی کی موت کی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور عوامی آدمی تھے میں نے ممتاز حسین راٹھور کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تھا ۔
خوشی ہے کہ 36 سال بعد آج وزیراعظم نے دھڑے چھتر پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس پل کا اعلان سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور نے کیا تھا یہاں تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیں ۔




