کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)حویلی میں الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی تیز ، مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے نئی صف بندیاں جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بادل پھٹنے سے گھروں میں پانی داخل،مسجد ،سکول متعدد گھر متاثر
کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
تقریب کے دوران چوہدری وحید نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کتاب معرکہ حق کی تقریب رونمائی، بھارت کے مقابلے میں ڈیٹرنس استحکام برقرار رکھنے پرزور
نئے شامل ہونے والوں نے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محسن عزیز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور خطے کے دیرینہ مسائل حل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد جماعت میں شامل ہو رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا بڑا مطالبہ: بیٹی کی موت کی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے
تقریب میں پارٹی کارکنان، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔




