مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پبلک سروس کمیشن کے نئے جاری شدہ اشتہار 2/2026 کی مختلف اسامیوں پر امیدواران تذبذب کا شکار ہیں۔ ان آسامیوں کا سلیبس اور امتحانی پیٹرن کچھ اس طرح سے ہو گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی مشتہر شدہ اسامیوں پر امتحانات پبلک سروس کمیشن کے جاری شدہ نئے سلیبس مارچ 2026 کے مطابق ہوں گے۔
رواں سال جاری شدہ نئے سلیبس کا اطلاق اسسٹنٹ کمشنر اینڈ سیکشن آفیسر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی حد ہو گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی اسامیوں پر جاری شدہ سلیبس کہ مطابق پہلے 200 نمبرات کا سیکریننگ ٹیسٹ ہو گا جسکا سلیبس کمیشن علیحدہ سے جاری کرئے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: تاج محل ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 14 کمرے، فیملی ہال مکمل تباہ،1 کروڑ سے زائد نقصان
سیکریننگ ٹیسٹ میں 100 نمبرات حاصل کرنے والے اگلے مرحلے یعنی 1200 نمبرات کہ امتحانات کیلئے منتخب ہو گا۔ اور آن لائن فارم اور سبجیکٹ سلیکشن سیکریننگ میں کامیابی کہ بعد ہی آفر ہو گی۔
اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کیلئے 600 لازمی نمبرات میں سے اردو، انگریزی اور اسلامیات کے پیپرز موضوعی (مضمون ٹائپ یعنی ڈس کرپٹیوہوں گے
جبکہ باقی کرنٹ افیئرز، پاکستان آفیرز، اور سانئس کا پیپرایم سی کیوز بیسڈ ہو گا۔ اسی طرح آپشنل سبجیکٹ 600 نمبرات کے ہونگے جن کہ تمام پیپرز صرف ایم سی کیوزپر مشتمل ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے پڑخچے اڑادیئے، شرقی باغ میرا حلقہ ،یہاں سے الیکشن لڑونگا،سردار تنویر الیاس
سیکشن آفیسر محتسب کے سلیبس کا تاحال تعین نہیں کیا گیا۔ اس لئے اس کا سلیبس تاحکم ثانی پرانا ہی رہے گا۔ سیکشن آفیسر محتسب کے سلیبس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو۔
پلاننگ آفیسرز کے سلیبس تبدیلی کا فیصلہ تاحال حتمی نہیں ہوا، ترمیم کی صورت میں بھی پلاننگ آفیسرز کو سلیبس ایم سی کیوز بیسڈ ہی رہے گا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن اور اسسٹنٹ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسڑیشن اور ریفیوجی ویلیئر آفیسر کا سلیبس گیٹ جنرل ابیلیٹی ٹیسٹ 100 مارکس ایم سی کیوزہی ہو گا۔




