لیپا ٹنل منصوبہ کھٹائی کا شکار، وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ طلب کرلی

وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد سےامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 33 لیپہ ویلی سید مختار گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ وادی لیپا ٹنل منصوبے کا پی سی ون وزیراعظم سیکرٹریٹ طلب کر لیا گیا۔

گزشتہ روز پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سید مختار گیلانی نے لیپہ ٹنل کے حوالہ سے صدر ن لیگ میاں نواز شریف کو لیپہ ٹنل کے حوالہ سے مختصر بریفنگ دی تھی ۔۔

وزیراعظم شہباز شریف کو درخواست کی تھی کہ لیپہ ٹنل آپ کی خصوصی توجہ چاہتی ہے اس ضمن میں آج پہلے سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے سید مختار گیلانی کو آگاہ کردیا۔

بعد ازاں وزیراعظم سیکریٹریٹ کے پی ایس او شعیب سعید نے مختار گیلانی کو فون کر کے مطلع کیا کہ بروز سوموار وزیراعظم سیکریٹریٹ آ کر بریف تیار کروائیں جو وزیراعظم پاکستان کو پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن لیپہ ویلی کے رہنما سید مختار گیلانی نےاس حوالے سے قائد مسلم لیگ ن کے سامنے مطالبہ رکھا تھا جس پر آج وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دفتر جاکر انہوں نے سفارشات اور پی سی ون وزیراعظم پاکستان کے دفتر جمع کروائی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :شیر کا بڑا وار، پی ٹی آئی رہنما چوہدری وحید ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

جس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مجوزہ منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکہ منظوری حاصل کی جائے ۔

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید مختار گیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور میں قائد محترم میاں محمد نوازشریف نے ملاقات میں بہت شفقت فرمائی۔

میاں نوازشریف نے پوچھا کہ لیپا ویلی پہنچنے میں کتنا وقت لگتا ہے تو میں نے بتایا کہ ن لیگ نے سڑک تو اچھی بنا دی مگر سردیوں میں علاقہ مکمل بند ہوجاتا ہے جس پر انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو ہدایت کی کہ یہ معاملہ فوری طور پر معاملہ حل کروائیں۔۔

وزیراعظم پاکستان نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم ہائوس اسلام آباد سے مجھے کال آئی اور تفصیلات مانگی گئیں جو میں نے حکومت آزادکشمیر کے محکمہ منصوبہ بندی سے حاصل کرکہ واپس انہیں پہنچادی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بادل پھٹنے سے گھروں میں پانی داخل،مسجد ،سکول متعدد گھر متاثر

وزیراعظم ہائوس اسلام آباد سے بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے این ایچ اے کو ہدایت کردی ہے کہ وہ وادی لیپا ٹنل منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے فوری منظوری حاصل کی جائے ۔

سید مختار گیلانی نے کہا کہ ہم ذاتی طور پر قائد مسلم لیگ ن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کی راہ ہموار کی ، این ایچ اے کے ذمہ داران سے رابطہ ہے۔ امید ہے کہ اب لیپہ ٹنل کا خواب حقیقت میں تبدیل ہونے جارہا ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی قیادت کو جاتا ہے۔

Scroll to Top