مظفرآباد (شبیر اعوان ) ضلع مظفرآباد کے حلقہ نمبر ایک کوٹلہ مظفرآباد کے علاقے سموٹھ میں کلاؤڈ برسٹ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد کےعلاقے پٹیکہ میں اچانک کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں مسجد ایک سکول کی عمارت اور رابطہ سڑک بھی متاثر ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کتاب معرکہ حق کی تقریب رونمائی، بھارت کے مقابلے میں ڈیٹرنس استحکام برقرار رکھنے پرزور
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ موسمی صورتحال کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ برقرار ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تحصیل پٹیکہ کی یونین کونسل سرلی سچا کے موضع محلہ سموٹھ،پالا میں مقامی نالے میں طغیانی کے باعث فلیش فلڈ، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ فلیش فلڈ کے باعث متعدد گھروں کو جزوی نقصان، املاک متاثر، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار
ریسکیو 1122 کی ٹیم اور چوکی آفیسر پٹیکہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔، امدادی کارروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانی کی سطح میں نمایاں کمی، صورتحال پر قابو پا لیا گیا
علاقے ملوٹھ میں بارش کے باعث پانی داخل ہونے سے 12 مکانات جزوی طور پر متاثرہوئے ۔ پانی کے بہاؤ سے 2 دکانیں، ایک مسجد اور مقامی پرائمری سکول بھی متاثر ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف، صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل ہے ۔
دونوں متاثرہ مقامات پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ پانی اترنے کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کا عمل جاری، انتظامیہ و ریسکیو ادارے متحرک ہوگئے ۔




