مہنگائی کا ایک وار، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ مذمت ہے اور اس سے براہ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہونے کے آفٹر شاکس،مہنگائی شرح مزید بڑھ گئی

انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرک اور ٹریلر مالکان کو دی جانے والی 80 ہزار روپے سبسڈی ناکافی ہے اور یہ بڑھتے ہوئے اخراجات کا ازالہ نہیں کرتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صورتحال بہتر نہ کی تو ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،پٹرول 14روپے 92پیسے ، ڈیزل 15روپے مہنگا

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روزپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15روپے تک فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس پر عوام تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

حکومت نے 15روز قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اعلان کیا تھا جس پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھائے تھے اور مہنگائی کا طوفان آیا تھا ،اب مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ پید اہوگیا ہے۔

حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کیلئے سبسڈی کا بھی اعلان کیا گیا تھا جو ختم ہوچکا ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔

Scroll to Top