باغ سے ڈھلی تک تاریخی پاکستان زندہ بادریلی، وزیراعظم شرکت کرینگے، سردار قمرالزمان خان

باغ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز )سینئر رہنما پیپلز پارٹی سردار قمرالزمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو باغ سے ڈھلی تک تاریخی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی۔

، وزیراعظم آزاد کشمیر وزراء حکومت اور پیپلز پارٹی کے قائدین ریلی کی قیادت کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

سردار قمرالزمان خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا لوہا منوایا، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت نے چند ماہ کے اندر ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا،ہنڈی پیراں ایف اے پی سنٹر کا افتتاح

سیاسی انتشار اور عوامی اضطراب کا خاتمہ کر دیا ،وزیراعظم فیصل راٹھور پاکستان زندہ باد ریلی کے دوران باغ راولاکوٹ براستہ سنگولہ روڈ کی ریکنڈیشنگ، دھڑے پل، سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۔

پاکستان زندہ باد ریلی کا آغاز 11 مئی کو 11 بچے گیاری چوک سے ہو گا اللہ پاک نے مجھے قبرستان سے اٹھا کر دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے بھیج دیا ہے، جب تک زندہ ہوں ریاست کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔۔

سردار قمرالزمان خان نے پیپلز سیکریٹریٹ باغ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجیحات کا لائحہ عمل ترتیب دیا۔

اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاءالقمر ، چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر آصف ، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی ، سابق چیئرمین زکواۃ کونسل قاری جاوید شمس سمیت بلدیاتی نمائندگان ، سیاسی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال مکمل ،نیلم ویلی پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سردار قمرالزمان خان نے کہا پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ، 11 مئی کو باغ میں منعقد ہونے والی پاکستان زندہ باد ریلی میں ہزاروں افراد پاکستان کے پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے نوجوان وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست میں عملی طور پر گڈ گورننس قائم کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو اور اپنے والد مرحوم راجہ ممتاز راٹھور کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا ۔۔

، مختصر ترین وقت میں پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل کا حل تلاش کیا ، ریاست کے کونے کونے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور باغ دورے کے موقع پر دھڑے پل کا 70 سال پرانا مطالبہ پورا کیا جس وہ سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۔

پیپلزپارٹی حکومت نے باغ کو بگ سٹی کا درجہ دینے ، بوائز یونیورسٹی ، آئی ٹی پارک ، 4 پلوں کے منصوبے، تعلیمی پیکیج ، ہیلتھ پیکیج اور سینکڑوں کلومیٹر سڑکوں کا منصوبہ دیا۔

اس کے علاوہ بہت سارے منصوبے حکومت کے عظیم کارناموں میں شامل ہیں ، عوام 11 مئی کو پاکستان زندہ باد ریلی میں بھرپور شرکت کریں ۔

Scroll to Top