مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)معرکہ حق کا ایک سال مکمل ۔ ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ، آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معرکہ حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بچیوں نے قومی نغمے پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کیخلاف اعلانِ جنگ، بھارت کا غرور خاک میں مل گیا،کشمیری نوجوان کا پیغام وائرل
تقریب میں بھارت کیخلاف معرکہ حق کی کامیابی کی دستاویزی فلم بھی چلائی گئی ۔ نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس سے لوگوں کے دل دکھی ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں شفاف ،غیر جانبدار الیکشن کیلئے پرعزم ہیں ،چیف الیکشن کمشنر
تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد سے مظفرآباد کی فضاء گونج اٹھی، معرکہ حق کے بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام پیش کیا گیا۔
معرکہ حق تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے ۔ بچوں نے تقریب میں ٹیبلو پیش کیا ساتھ ہی کشمیری زبان اور دیگر ثقافتی ملی نغمے پیش کئے گئے ۔ شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رہے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزادکشمیر : صدارتی الیکشن،آئینی ترامیم بارے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر
تقریب میں نتاشہ خان اور ڈاکٹر عبدالباسط نے ،میرا انعام پاکستان سمیت مختلف ملی نغمے پیش کئے ، تقریب کی نشریات پاکستان ٹی وی ، کشمیر ڈیجیٹل فیس بک ، پر لائیو دکھائی جارہی ہے ۔
تقاریب میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے بچوں کے جذبے کو سراہا گیا۔
طلبہ نے معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرجوش نعرے بھی لگائے۔




