ہائیکورٹ آزادکشمیر : صدارتی الیکشن،آئینی ترامیم بارے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں صدارتی انتخابات میں تاخیر، قائم مقام صدر کے اختیارات اور تیرہویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر ایک ہی نوعیت کی متعدد رٹ پٹیشنز کی سماعت اب 14 مئی کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ان مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پہلے 5 مئی کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیوٹا آزاد کشمیر میں بھرتیوں کے دوران سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف؛ تقرریاں عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

ان کیسز کی اہمیت کے پیش نظر ایک لارجر بینچ تشکیل دیا گیا تھا، جس میں سینئر جج جسٹس سید شاہد وہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور جسٹس چوہدری خالد رشید شامل ہیں۔

یہ تمام رٹ پٹیشنز ایک ہی نوعیت کی ہیں، جن میں نمایاں درخواست گزاروں میں مجاہد نقوی بنام آزاد حکومت، راجہ ذوالقرنین عابد بنام آزاد حکومت، سردار عتیق احمد خان بنام آزاد حکومت، عبدالحمید ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت اور فیاض خان ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: کرکٹ سٹیڈیم نڑول میں تقریب کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

عدالتی ذرائع کے مطابق 5 مئی کو سماعت اس لیے ممکن نہ ہو سکی کیونکہ لارجر بینچ کے دو معزز ججز سرکٹ بینچ راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں دورے پر تھے۔

اس صورتحال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ 14 مئی مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ: سردار میر اکبر خان کی رکنیت برقرار

ان رٹ پٹیشنز میں صدارتی انتخابات میں تاخیر، قائم مقام صدر کے آئینی اختیارات اور تیرہویں آئینی ترمیم کی قانونی حیثیت جیسے اہم نکات اٹھائے گئے ہیں

Scroll to Top