پی ٹی آئی آزادکشمیر کے عہدیداروں، کارکن کا بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ کے قریب شدید احتجاج

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنوں کا اسلام آباد میں احتجاج ،پی ٹی آئی کارکن بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ کے قریب پارک میں اکھٹے ہو گئے۔

ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر، راجہ منصور اور دیگر نظریاتی رہنما احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔قاضی اسرائیل، شمائلہ حیدر، راجہ الیاس، ڈاکٹر سفیان اور محمد اقبال، بھی مظاہرے میں شریک ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا یواے ای کے اہم ساحلی علاقوں پر قبضہ، بحری نقشہ جاری

کارکنان کی جانب سے پارلیمانی بورڈ نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرے میں  آزاد کشمیر انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

مظاہرین کا پارٹی قیادت سے پارلیمانی بورڈ میں نظریاتی رہنماؤں کی شمولیت کا مطالبہ ۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کارکنان اس سے قبل بھی پارلیمانی بورڈ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن، 6 نامور اسمبلی امیدوار نااہل قرار،3 اہل قرار

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے موقف میں کہا کہ بیرسٹر گوہر کی یقین دہانی پر دو روز قبل پریس کانفرنس ملتوی کی گئی تھی۔فیصلوں میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دو روز گزرنے کے باوجود قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر احتجاج کا فیصلہ کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی میں بے ضابطگیاں،تحقیقات کا حکم

مظاہرے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نظریاتی کارکنان اور تنظیمی عہدیداران کی بڑی تعداد شریک ہے۔۔

Scroll to Top