ہم پہلے بھی بنیان مرصوص کی مانند کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے،آئی جی لیاقت علی ملک

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نے معرکہ حق کے شاندار سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں بھارت کو خوب لتاڑا اور قوم کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔

آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائرلیاقت علی ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پہلے بھی بنیان مرصوص کی مانند کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کھڑے رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر کے عہدیداروں، کارکن کا بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ کے قریب شدید احتجاج

آئی جی آذادکشمیر کا کہنا تھا کہ میں بطور سولجر اپنے سپاہیوں ،اپنی قوم کیساتھ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ہر کشمیری، ہر پاکستانی اور ہر ادارہ اور ہر افسراور ہر سپاہی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا تھا، کھڑا ہے ، کھڑا رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن، 6 نامور اسمبلی امیدوار نااہل قرار،3 اہل قرار

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے قوت بازو کو آزما کردیکھ لے ، ہم ہر لمحہ مقابلہ کرنے کیلئے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

آئی جی آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کسی گمان میں نہ رہے پوری قوم اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادے گی ۔بھارت کے پاکستان کی جانب اٹھتے قدم توڑ دیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا یواے ای کے اہم ساحلی علاقوں پر قبضہ، بحری نقشہ جاری

آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے معرکہ حق سمیت ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Scroll to Top