مبہم اشتہار پر بھرتیاں ،آزادکشمیر ہائیکورٹ کا سخت ایکشن،سیکرٹریز کو طلب کرلیا

مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزKIMS) )میں مبینہ طور پر مبہم اور غیر شفاف اشتہار کے ذریعے بھرتی کیے جانے والے 5ملازمین کی تقرریوں کو تا حکم ثانی معطل کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سروسز اور ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے تاکہ بھرتیوں کے عمل، اشتہار کی نوعیت اور میرٹ کی پاسداری سے متعلق وضاحت طلب کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا صحت حکام کو عملدرآمد آرڈر پیش کرنے کا حکم

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ بھرتیوں کے لیے جاری کردہ اشتہار واضح شرائط اور طریقہ کار سے عاری تھا، جس کے باعث شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں اور میرٹ کی خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد تقرریوں کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری اداروں میں تقرریاں مکمل شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہونا ناگزیر ہیں، اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا ابہام عوامی اعتماد کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ: آزاد کشمیر میں پنجاب طرز کا پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا حکم

مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی جہاں متعلقہ افسران عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔

Scroll to Top