ملاقات

میرپور : صحافیوں کے وفد کی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اہم ملاقات

میرپور (آصف اقبال/ کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر پریس کلب میرپور سے منسلک سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے اہم ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وفد کی قیادت صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری راجہ سہراب احمد کر رہے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کی کوششوں کی بدولت جنیال میں مہاجرین کو مالکانہ حقوق مل گئے

وفد میں فیصل گلزار، حافظ محمد مقصود ، الطاف حمید راؤ ، راشد بشیر ، سجاد جرال ، آصف اقبال ، حفظہ سید ، اسامہ خضر، ممتاز خاکسار، شیراز رچیال سمیت دیگر صحافی بھی شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران میرپور میں ٹریفک کے بنیادی مسائل ، پارکنگ پلازہ کی تعمیر ، صاف پانی کی  فراہمی اور دیگر شہری مسائل پر خصوصی طور پر بات چیت کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں، اخبارات کے مسائل حل کریں گے: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

صحافیوں کے وفد نے وزیر اعظم اے جے کے کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ بھی حکومت بناکر حویلی سمیت ریاست بھر کے مسائل حل کرینگے:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

ملاقات کے موقع پر وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان سمیت متعلقہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

Scroll to Top