مہاجرین

فیصل ممتاز راٹھور کی کوششوں کی بدولت جنیال میں مہاجرین کو مالکانہ حقوق مل گئے

میرپور/ جنیال ( آصف اقبال، کشمیرڈیجیٹل)جنیال میں مہاجرین کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مختصر عرصے میں کئی عرصہ سے زیر التواء مسائل کو حل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آگیا ہے کہ جنیال کے عوام کو انکا حق مل گیا ہے، جنیال کے مہاجرین نے مشکل حالات میں ہجرت کی اور ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا میری خواہش اور کوشش تھی کہ جنیال کے عوام کو مالکانہ حقوق ملیں۔ چوہدری یاسر سلطان اور صہیب ارشد مل کر آپ کی خدمت کریں گے ۔

جو کام وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کررہے ہیں یہ ہمارے قائد بیرسٹر سلطان محمود کے بھی خواب تھے۔وزیر ہاوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ مالکانہ حقوق جنیال کے باسیوں کا حق ہے، جنیال تک کشادہ سڑک بنائیں گے، پہلے کام کیا پھر ووٹ کی بات کی، چوہدری ارشد حسین اورصہیب ارشد نے اپنا کام کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کادورہ کوٹلی، تھلہیر کالونی پل پر شاندار استقبال

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں تمام مسائل کو حل کرینگے ۔ وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ مہاجرین جنیال کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے چوہدری ارشد حسین نے بہت محنت اور وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کمال مہربانی کی ۔ اُمیدوار اسمبلی چوہدری صہیب ارشد نے کہا کہ اہلیان جنیال جس عزم اور ارادے کے ساتھ کھڑے رہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

وہ وقت آ گیا جس کاسب کو انتظار تھا، اہلیان جنیال ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، یہ لوگ قربانی دیکر یہاں آئے ۔ حکومت کی جانب سے بالکل مفت مالکانہ حقوق دیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے جنیال آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔ اہلیان جنیال نے وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور کسان کو خوشحال بنانا ہے،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے عوام کی فلاح کے لیے اٹھائے گے اقدامات اور بلخصوص جنیال کے مہاجرین کے مالکان دینے کے لیے اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کے تاریخ ساز اقدامات کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔

Scroll to Top