ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان متحد ہوکرخطے میں مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت اور بہادری کے باعث امریکہ اور اسرائیل زوال کی طرف گامزن ہیں۔
ہٹیاں بالا میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، بیس کیمپ کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی لڑکےکی محبت میں گرفتار بیلاروسی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام آج بھی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر سفارتی سطح پر واضح نظریہ اور کمٹمنٹ کے فقدان کی وجہ سے سرد خانے کی نذر ہو چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت:ملازمین کے الاؤنسز میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی ہی فکری و نظریاتی بنیادوں پر اس خطے کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی، ریاست کے استحکام اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی نظریہ اور شعور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان، پختونخوا میں طوفانی بارشیں، گلیشیئر پھٹنے، سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام دوست تاریخی منشور کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ڈاکٹر محمد مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ کی آزادی کے گیٹ وے آمد سے سرینگر کی جانب ایک مثبت پیغام جائے گا۔




