پاکستانی لڑکےکی محبت میں گرفتار بیلاروسی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

فیصل آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سوشل میڈیا نے دو دلوںکو جوڑ دیا، سوشل میڈیا پر شناسائی کے بعد پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار بیلا روس کی لڑکی فیصل آباد پہنچ گئی ، اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے 32سالہ صغیر حسین کے 10 ماہ قبل سوشل میڈیا پر اولگا (Olga) کے ساتھ رابطہ ہوا جو بہت ہی کم عرصے میں محبت میںبدل گیا اور دونوں نے شادی کافیصلہ کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیل 1 تا 5 تک بھرتیاں،امیدوارٹیسٹ انٹرویوز کیلئے طلب

پاکستانی نوجوان صغیر حسین کے مطابق ذہنی ہم آہنگی کی وجہ سے دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور یوں اولگا شادی کیلئے اپنا وطن چھوڑ کرپاکستان کے شہر فیصل آباد پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : آندھی، طوفان،بارشیں،طغیانی ،ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

فیصل آباد پہنچنے کے فوراً بعد اولگا نے صغیر حسین کے ہمراہ مقامی مسجد میں اسلام قبول کر لیا۔ اولگا کا نیانام اولگا حسین رکھا گیا جس کے بعد صغیر حسین اور اولگا حسین کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان، پختونخوا میں طوفانی بارشیں، گلیشیئر پھٹنے، سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

اس شادی تقریب میں اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی اور یوں محبت کرنے والے جوڑے نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top