مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز مظفرآباد نے مختلف سکیلز میں بھرتی کیلئے امیدواروں کو 10 مئی کو اصل دستاویزات سمیت طلب کر لیا۔
نظامت اعلیٰ تعلیم (کالجز) مظفرآباد نے سکیل 01 تا 05 کی خالی آسامیوں کے لیے درخواست گزار امیدواروں کو ٹیسٹ/انٹرویو کیلئے طلب کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، جوائنٹ سیکرٹری عہدے سے مستعفی
ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق درخواست دینے والے امیدواروں کو 10 مئی 2026 بروز ہفتہ ٹیسٹ/انٹرویو ،کیلئے بلایا گیا ہے
لائبریری اسسٹنٹ، ڈرائیور، خانساماں، نائب قاصد، لیب اٹینڈنٹ، مالی، خاکروب، چوکیدار، گراؤنڈ مین، کلینر، واٹر کیریئر
اہم ہدایات تمام امیدوار 10 مئی 2026 کو صبح 09 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد کے ہمراہ مقررہ مقام پر رپورٹ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت:ملازمین کے الاؤنسز میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
ٹیسٹ/انٹرویو میں آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ اوپن میرٹ کی بنیاد پر ریاستی باشندوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
مظفرآباد ڈویژن میں قائمگورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآبادمیں ٹیسٹ انٹرویو دن09 بجے ہونگے
گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ پونچھ ڈویژن میں امیدواروں سے ٹیسٹ انٹرویو صبح نو بجے دن کو ہونگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کابل پر بھی قبضہ کرلے، افغان شہری نے عسکری قیادت سے مدد مانگ لی
نظامت اعلیٰ تعلیمات کے مطابق میرپور ڈویژن میں گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج میرپورمیں ہونیوالے ٹیسٹ انٹریو صبح نو بجے ہی ہونگے ۔
نظامت اعلیٰ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر غیر حاضر امیدواروں کو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔




