پاکستان کابل پر بھی قبضہ کرلے، افغان شہری نے عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

کابل (کشمیر ڈیجیٹل) ہم چاہتے ہیں کہ کابل پاکستان کا حصہ بن جائے ، افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علماء ومشائخ کی بڑی بیٹھک ، لیاقت بلوچ سمیت عمائدین مظفرآباد پہنچ گئے

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف حلقوں میں تنقیدی اور مزاحمتی آوازیں سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر کابل سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

اس پیغام میں افغان شہری نے اپنی شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان افغان عوام کی حالت سدھارنے میں مدد کرے،

تاکہ ملک میں امن اور استحکام واپس لایا جا سکے۔۔ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر نے23 کروڑ سے زائد مالیت کے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا

افغان شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں،اہم چاہتے ہیں کہ کابل پاکستان کا حصہ بن جائے، شہری کا کہنا تھا کہ افغان عوام جلد طالبان رجیم کے جبر سے نجات حاصل کر لیں گے۔

Scroll to Top