مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ملی یکجہتی کونسل آزادکشمیر کے اجلاس میں شرکت کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، علامہ ناصر عباس شیرازی سمیت تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت مولانا امتیاز صدیقی نے کی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے نے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
ڈاکٹر مشتاق خان، علامہ ناصر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ اتحاد کا مظاہرہ کرے، سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکا، اب اسلام کا نظام غالب آئے گا۔
علمائے کرام نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی منبر و محراب کے لیے چیلنج ہے، تمام مسالک کے علماء و مشائخ ملی یکجہتی کے لیے کردار ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
متفقہ اعلامیہ اعلان عزم میں کہا گیا کہ کونسل پاکستان کی سالمیت، کشمیر کی آزادی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔ امریکہ و اسرائیل کی ایران و غزہ پر جارحیت کی مذمت اور ایرانی قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر نے23 کروڑ سے زائد مالیت کے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا
اعلامیے میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے۔
اجلاس میں تعلیم، انصاف، منشیات کے خاتمے، علماء و مدارس کے وقار کی بحالی اور مہاجرین کشمیر کے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔




