نیلم(کشمیر ڈیجیٹل سے)وادی نیلم کے علاقے سرگن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی بے نظیر دختر محمد ارشاد سرگن نالہ میں بہہ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122، پولیس، پاکستان آرمی کے جوانوں اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیمیں بچی کی تلاش میں مصروف ہیں اور نالے کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پرلینڈ سلائیڈنگ، سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے اور بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اور لڑکی نالے کے کنارے کیا کررہی تھی جبکہ رات ہونے کی وجہ ریسکیو میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نیلم بھی ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہےجبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،خاتون جاں بحق،متعدد زخمی
مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔سرگن نالہ میں کئی افراد بہہ کراپنی جان گنوا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں دریائوں اور نالوں کے کنارے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور آئے روز سیاح اور مقامی افراد حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم: سرگن لیساں میں نالے میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق، ایک کی نعش نکال لی گئی
آزادکشمیر حکومت کو ایسے حادثات کے کنٹرول کیلئے کیلئے حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے اور آگاہی مہم بھی چلانا ہوگی جس سے ایسے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔




