تمام حلقوں میں 30کلومیٹر سڑکوں پر کام کب شروع ہوگا؟وزیراعظم نے بتا دیا

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات کے ممبران اسمبلی کو مساوی طور پر 30 کلو میٹر سڑکیں دی گئی ہیں جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

سردارمیر اکبر کے سوال پر اسمبلی میں وزیراعظم نے کہا کہ فاضل ممبر حلقہ شرقی باغ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے حلقے کی 30 کلو میٹر سڑکیں جلد سی ڈی سی سے منظور ہو کر ٹینڈر جاری کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے مطابق مہاجرین کے تمام حقوق بحال ہیں ،وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور

خواجہ فاروق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسائل ورثے میں ملے تاہم حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں، دریا کے پانی کو سیوریج سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں گے، ایرا، سیرا کے نامکمل منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے36 کروڑ روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ شروع کیا۔

دارالحکومت مظفرآباد اور کوٹلی میں سیوریج لائن کی تنصیب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،سفارشات کی روشنی میں ترجیحی بنیادوں پر سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل حل کریں گے

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کا جاب فیسٹیول 2026 کا دورہ، ویمن چیمبر کے اسٹالز توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف ERRA&SERRA کے نامکمل منصوبوں کی تعمیر کیلئے میرے مطالبے پر 1 ارب روپے فراہم کئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں، مظفرآباد، کوٹلی سمیت دیگر شہروں میں بھی سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top