مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں بارشیں، موسم خراب، سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی شہریوں کیلئے وارننگ جاری ۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف اضلاع اور پہاڑی علاقون میں 30اپریل سے 3 مئی تک بارش اور شدید موسم کے وارننگ جاری کردی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریب کے دوران خاتون صحافی کیساتھ بدتمیزی ، کوریج سے روک دیا
ایس ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مظفرآباد، نیلم وجہلم ویلی ،باغ ، حویلی پونچھ اور سدھنوتی میں شدید بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے ۔
دریاؤں اور آبی گزر گاہوں کی کنارے آباد لوگ محتاط رہیں۔دریاؤں اور ندی نالوں کے فلڈ لیول سے دور ہیں اور حفاظتی اقدامات کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ: شاہ غلام قادر کی درخواست پر حکومت سے 3دن میں جواب طلب
ایس ڈی ایم اےنے ان تواریخ میں ریسکیو اداروں، محکمہ شاہرات اور طبی خدمات سرانجام دینے والے محکموں کو ہشیار رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر میں بارش کے دوران فلیش فلڈ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں ۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 2 افسران کو ترقی مل گئی
ایس ڈی ایم اے نے سیاحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں سفر کرنے والے سیاح موسم کی صورت حال دیکھ سفر کا ارادہ باندھیں ۔ سیاح ضروری حفاظتی تدابیر کے بغیرپہاڑی علاقوں میں سفر سے اجتناب کریں۔
ایس ڈی ایم اے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی ناگہانی صورت حال میں پولیس ریسکیو کے ادروں اور انتظامیہ کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں




