خورشید آباد (کشمیر ڈیجیٹل) صدر بازار خورشید آباد محمد شفیق چک کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن تاجران کی مکمل باڈی نے شرکت کی۔
اجلاس میں تحصیل خورشید آباد اور ضلع حویلی میں آٹے کی شدید قلت کے مسئلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔محمد شفیق چک نے حکومت وقت سے آٹے کی قلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: 3 مئی تک طوفانی بارشیں، ایس ڈی ایم اے کی وارننگ جاری
صدر بازار محمد شفیق چک اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تحصیل خورشید آباد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں آٹے کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے ۔۔
حویلی سمیت اور بالخصوص تحصیل خورشید آباد میں آٹے کی قلت میں اضافے کے باعث علاقے میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ حکومت آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 2 افسران کو ترقی مل گئی
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے اور عوامی تحریک چلے گی کیونکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
انجمن تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔




