آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 2 افسران کو ترقی مل گئی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے سول سروس کے سینئر افسران چوہدری امتیاز احمد اور چوہدری محمد طیب کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ حکومت آزادکشمیر میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ کے احکامات جاری کردیئے۔ مختلف اضلاع میں تعینات 9انتظامی آفیسر کو تبدیل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افسران مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور سروس قواعد کے مطابق انہیں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا ’معرکہ حق‘ کا تاریخی پیغام واہگہ بارڈر پر بڑی اسکرینوں پر چل گیا

مختلف سرکاری و عوامی حلقوں کی جانب سے دونوں افسران کو ترقی پر مبارکباد دی گئی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

ان افسران میں سردار ارشد محمود ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال منسلک بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل تعینات کردیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی، فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کمی

زاہد حسین ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ضلع بھمبرجبکہ اذکار حسین اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پلندری تعینات کردیا گیا ۔

سرفراز احمد شاد اسسٹنٹ کمشنر حویلی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بلوچ تعینات کئے جانے کی منظوری دے دی ہے ،ارباب شاہین اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ کو تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے، وہاں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں،وزیراعظم پاکستان

محمد راشد خان اسسٹنٹ کمشنر برنالہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر حویلی ،سید قمر حسین کاظمی اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ۔

دوسری جانب راجہ ایاز احمد خان اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ اور محمد زاہد اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ( پونچھ) کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پانیولہ تعینات کر دیا گیا ہے