اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم پاکستان شہبازشریف سے اہم ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکائی لنک پبلک ہائی سکول پیر بالا ڈرگ تقسیم کرنے لگا،سردار جہانداد ایڈووکیٹ کا الزام
اس سے قبل ایرانی سفارتخانےکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےپہلی باضابطہ ملاقات فیلڈمارشل عاصم منیرسےکی ہے
اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہناہےکہ ایرانی نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ ہیلی کاپٹر واقعہ: حقائق چھپانے کی کوشش؟متضاد دعوے سامنے آ گئے
واضح رہےکہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملیں گے،دوسری جانب امریکا نے اپنے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان آنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
امریکا ایران امن مذاکرات کےدوسرے مرحلے کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں کئی روز سے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات ہیں،اب ایرانی وفد کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی پھر ریڈ الرٹ کردی گئی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیا نیا عالمی معاہدہ ممکن ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کااہم انکشاف
اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے،ریڈ زون پہلے سے سیل تھا،ایکسٹنڈڈ ریڈ زون بھی دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔




