شہری مفت سم کی آڑ میں غیر متعلقہ شخص سے بائیومیٹرک نہ کروائیں، پی ٹی اے کا انتباہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں مفت موبائل فون سم کی آڑ میں جعلی سموں کے اجرا کے بڑھتے ہوئے غیرقانونی کاروبار کا انکشاف کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ انتباہ میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مفت سم کے لالچ میں آ کر کسی بھی غیر تصدیق شدہ شخص یا جگہ پر اپنی بائیو میٹرک تصدیق ہرگز نہ کروائیں کیونکہ دھوکہ دہی کے ذریعے صارف کی لاعلمی میں اس کے نام پر دوسری غیر قانونی سم بھی جاری کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف خاتون گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی آروزو حیدر جان کی بازی ہار گئیں

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کے نام پر جاری سم کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں صارف کو سنگین قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے مشورہ دیا ہے کہ نئی سم کی خریدار ی کلئے ہمیشہ موبائل فون کمپنی کے مستند کسٹمر سروس سینٹر یا رجسٹرڈ فرنچائز کا انتخاب کریں اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی سم حاصل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپارکو کی انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، 2پاکستانی خلاباز منتخب

اس کے علاوہ شہریوں کو یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی سم ان کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ ، حویلی میں افسوسناک واقعات، ایس پی ریاض مغل کا بڑا انکشاف

جو اضافی یا غیر استعمال شدہ سمیں پہلے سے نام پر موجود ہیں انہیں فوری طور پر متعلقہ کمپنی سے رابطہ کر کے بلاک کروا دیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔