پیٹرول 3روپے 40 پیسے،ڈیزل 7 روپے 76 پیسے سستا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرنے 3 نومبر 2026 کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلئے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ڈولفن فورس میں بھرتی، کشمیری نوجوان بھی اہل قرار

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے  عوام کو خوشخبری دی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومت کے نئے فارمولے کے تحت پٹرول 15 روپے سستا ہو سکتا ہے۔

وزیراطلاعات علی پرویز ملک نے بتایا کہ آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنےکے قابل ہوں گے، مشکل وقت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی آفس کا دورہ،اہم پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پٹرول 15 روپے مہنگا ہو نا تھا جس پر ریفائنریز کے تعاون سے قیمت نہیں بڑھائی حکومت کیساتھ ملکر 15ارب کا لوڈ ان ریفائنریز نے اٹھایا ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ریفائنریز 30 فیصد پٹرول بناتی ہیں ان ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے ریفائنریز پر ماہانہ 15ارب روپے کا بوجھ آئے گا، آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر بات ہوگی۔