اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیالکوٹ میں مہندی تقریب کے دوران بھگدڑ کے افسوسناک واقعے کے بعد اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔سنسنی خیز انکشافات متوقع
اس سے قبل ٹک ٹاکرمسٹر پتلو کی مہندی تقریب میں بھگدڑ واقعہ کے بعد سیالکوٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کرلیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مسٹر پتلو سمیت 40 سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، واقعے میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تقریب کے منتظمین پر حفاظتی ایس او پیز اور اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام ہے
انعامی قرعہ اندازی کے لیے جمع ہجوم میں بھگدڑ سے دوشہری جاں بحق، 18 زخمی ہوگئے
، تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نفری کے ساتھ خود موقع پر پہنچے،
ان کی نگرانی میں پولیس اور ریسکیو نے امدادی کارروائیاں کر کے ٹریفک کی روانی بحال کروائی۔
ڈی پی اوسیالکوٹ دوست محمدکاکہناہے کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مہندی کی تقریب میں بھگڈرکی ایف آئی آرتھانہ موترہ میں درج ہوئی ہے ۔ایف آئی آرکے مطابق فراز کرکٹ گراؤنڈ میں مہندی کی تقریب اور انعامات کیلئے لوگ جمع تھے۔
بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 30 سالہ عقیل جان کی بازی ہار گیاتھا۔اس کے بعد ایک اورزخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔




