پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے دوبارہ لاہور سے شروع ہوگا۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، پلے آف مرحلے کے تین اسپاٹس کے لیے 6 ٹیموں میں میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ معین علی نے بتا دیا
فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو 3 میں سے ایک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچ جیتنا لازمی ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے مشکل صورتحال انہیں ناصرف میچز جیتنے ہیں بلکہ دوسروں کی ہار کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔
پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کے لیے پہلے ہی جگہ بنالی ہے جب کہ راولپنڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اب تک 29 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 8 میچز میں 7 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 15 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے پر پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔
ملتان سلطانز 7 میچز میں 5 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 7 میچز میں 4 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 میچز میں 3 فتوحات اور 5 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس جوڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی
اسی طرح حیدرآباد 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، دفاعی چیمپین لاہور قلندرز 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی اور کراچی کنگز کی ٹیم بھی 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ آخری نمبر پر موجود راولپنڈیز کی ٹیم سیزن میں تاحال جیت کا کھاتہ نہ کھول سکی اور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔




