رائٹرز

امریکا سے مذاکرات،ایرانی وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا

امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح وفدآج منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا، ایران جنگ: 50 دنوں میں دُنیا کو صرف تیل کی مد میں 50 بلین ڈالر کا ٹیکا

امریکی نیوز چینل سی این این نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں بدھ کو ہوں گے، پاکستان کی جانب سے “اسلام آباد معاہدہ” ممکن بنانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر تاریخی عدم اعتماد اب بھی برقرار ہے وعدوں کا احترام بامعنی بات چیت کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات : بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، ٹرمپ

ایرانی صدرپزشکیان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مذاکرات میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکی حکام کے متضاد بیانات سے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن قومی وقار پر سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا، ایرانی عوام کسی کے جبر کے آگے نہیں جھکیں گے۔

Scroll to Top