وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،مظفرآبادآزادکشمیر،پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گرم چشمہ سے 47 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی شدید 5.4ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے سے فی الحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں لیکن زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف وہراس پھیل گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کی شدت زیادہ تھی اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان ،تاجکستان اور انڈیا کے کچھ حصوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں




