حجاز مقدس کی جانب سفر کا آغاز، حج فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا

پاکستان میں سرکاری حج اسکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے پرواز عازمینِ حج کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔

لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سےبھی عازمین آج حجاز مقدس کی طرف روانہ ہوں گے، کراچی ایئرپورٹ پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی عازمین حج کو روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عازمینِ حج ہوشیار! بغیر پرمٹ حج کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سالہ پابندی کا اعلان

کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کے ذریعے عازمین کو روانہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتےہوئےگورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حج مشکلات، صبر اور برداشت کا نام ہے ،عازمینِ حج کو چاہیے کہ وہ اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں

پاکستان دنیا میں حج ادا کرنے والوں کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ عمرہ کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر انتظامات کے حوالے سے منفی تاثر پیش کرتے ہیں، حالانکہ حج دراصل مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا عملی مظاہرہ کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمینِ حج پیدل یا بحری جہازوں کے ذریعے سفر کرتے تھے، جبکہ اب جدید فضائی سہولیات کی بدولت چند گھنٹوں میں حجاز مقدس پہنچنا ممکن ہو گیا ہے، جو ایک بڑی سہولت ہے۔

لاہور سے صوبائی وزراء عازمین حج کو روانہ کریں گے جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے عازمینِ حج کی پروازیں روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حج سیزن ، مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے پرمٹ لازمی قرار

سرکاری حج اسکیم کے تحت اس سال مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ان میں 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین شامل ہیں، جو فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس سرزمین کا رخ کریں گے۔ حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنے روحانی سفر کا آغاز کریں گے۔

جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے کیا جائے گاجبکہ مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ ہول حج پرواز 7 مئی کو روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی، جس کے ساتھ حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حج وعمرہ میں رش کنٹرول کے لیے سعودی عرب کا جدید اور مؤثر ٹیکنالوجی نظام سامنے آگیا

دوسری جانب سعودی امیگریشن اور حج حکام روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت لاہور پہنچ چکے ہیں تاکہ عازمینِ حج کے امیگریشن اور سفری عمل کو مزید سہل اور تیز بنایا جا سکے۔

Scroll to Top